پی ٹی آئی

آزاد کشمیر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست

باغ (پاک صحافت) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بدترین شکست کا سامنا ہے۔ آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق 189 میں سے 72 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر 9 ہزار 660 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس ہیں جو اب تک 7 ہزار 917 ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے کرنل ضمیر خان دور دور تک نظر نہیں آئے، دو سال پہلے اس نشست پر پی ٹی آئی نے ساڑھے 5 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ یہ نشست سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے