آئی ایس پی آر

آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک صحافت) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ آرمی چیف 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلے میں دورہ برطانیہ پر ہیں۔ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کیلئے ششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلی عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے