حمزہ شہباز

آج کے مسائل کے ذمہ دار عمران خان اور اسپیکر ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پناجب حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ صوبے کی عوام کو بجٹ سے محروم رکھنا چاہتے ہیں، آج کے مسائل کے ذمہ دار عمران خان اور اسپیکر ہیں، ان کی انا بہت بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل بارہ کروڑ عوام انتظار میں تھی کہ بجٹ میں کیا ہے، کل بجٹ پیش ہونا تھا لیکن کل بٹ تقریر کے علاوہ کچھ نہیں ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر آئین کو پامال کر رہا ہے، کبھی کچھ پیش کیا جاتا تھا اور کبھی کچھ، ہم ہر آئینی قانونی راستہ اپنائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاری بیان میں مزید کہاکہ اپنی جان پر حملہ کرانے والے شخص کے سامنے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو کیوں پیش کریں، قوم نے کیمرے سے دیکھا کہ پنجاب کے ایوان میں ڈپٹی اسپیکر پر آئینی کردار نبھانے پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ کل آئی جی اور چیف سیکرٹری کو پیش کرنے کا ایجنڈا نہیں بلکہ بجٹ پیش کرنے کا دن تھا، ہم ہر صورت آئینی ریلیف والا بجٹ پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے