احسن اقبال

آئینی مدت کے بعد حکومت سے علیحدہ ہوں گے اور نگران حکومت بنے گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد حکومت سے علیحدہ ہوں گے اور نگران حکومت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن قبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل سیاسی استحکام سے جڑا ہے۔ الیکشن کمیشن آئینی مدت کے مطابق انتخابات کرائے گا۔ آج رات چین جا رہا ہوں، چین میں سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کے حوالے سے اجلاس ہورہا ہے۔ سی پیک کی 10 سالہ کارکردگی اور لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی، سی پیک پاکستان کی ترقی میں انجن بنے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاسی بحران میں دھکیلا گیا، ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کر کے معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا۔ نواز شریف کی نااہلی کے نتیجے میں سیاسی بے یقینی ہوئی۔ 9 مئی کو شہداء کی توہین اور فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، ان لوگوں نے دشمنوں کا آلہ کار بن کر ملک کیخلاف مہم چلائی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے وقت پر الیکشن کرائے گا، سی پیک میں کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ سی پیک میں دوسرے ممالک کی مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ سپیشل سرمایہ کاری کونسل اسی مقصد کے لیے بنائی گئی ہے کہ سرمایہ کار ممالک کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے