وزیراعظم

آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئےگا، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر کو  آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پورا کرنے کے حکومتی عزم کا بتادیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کل مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے فون پر بات ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کو تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کی بھی خاص طور پر وضاحت دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  بھی وزیر اعظم نے بتایا تھا کہ ہ ان کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے ان سے کہا کہ نواں جائزہ مکمل کرنے کیلئے اپنا وفد پاکستان بھجوائیں تاکہ اگلی قسط مل سکے۔ شہباز شریف کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ وہ پاکستان کی مشکل کو سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ججز کے خیالات نہ ملیں تو اسٹیبلشمنٹ پر مداخلت کا الزام لگا دیتے ہیں، عباس آفریدی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر عباس آفریدی کا کہنا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے