مریم اورنگزیب

آئی ایم ایف سے سمجھوتا قریب ہونے کی خبر سنتے ہی ملک دشمنوں کا رونا شروع ہوگیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے سمجھوتا قریب ہونے کی خبر سنتے ہی ملک دشمنوں کا رونا شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملک جلایا، فوجی و نجی املاک پر حملے کئے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے۔ آئی ایم ایف سے سمجھوتا قریب ہونے کی خبر سنتے ہی ملک دشمنوں کا رونا شروع ہوگیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، خود خلاف ورزی کی۔ اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا، پھر ملک و معاہدے کے خلاف سازشیں بھی کیں۔ معاہدہ ہونے پر چیخنے والوں سے پوچھنا چاہئے کہ آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا کیوں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو معاہدہ ہونے پر چیخ رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ انہوں نے ہی تو کیا تھا۔ اس معاہدے کو نہ صرف توڑا بلکہ ڈیفالٹ کرانے کی سازش بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے