خواجہ آصف

100 ارب منہ پر ماریں گے کہنے والوں نے اسٹیٹ بینک ہی آئی ایم ایف کے منہ پر مار دیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز  کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ جو کہتے تھے کہ حکومت میں آنے کے بعد 100 ارب روپے آئی ایم ایف کے منہ پر ماردیں گے ، انہوں نے آج اسٹیٹ بینک ہی آئی ایم ایف کے منہ پر مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا بیان یاد دلا کر حکومت پر طنز کر ڈالا۔ ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ سو ارب ڈالر منہ پر ماریں گے، اسٹیٹ بینک ہی آئی ایم ایف کے منہ پر مار دیا۔ انہوں نے حکومت پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہا  کہ مشرف دورِ آمریت میں بھی ایسا رویہ نہیں دیکھا تھا جو گزشتہ روز ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کی قومی مالیاتی خود مختاری کو سرینڈر کر دیا گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب آئی ایم ایف کے ماتحت ہو گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک اب پاکستان کا وائسرائے ہو گا، امید کرتا ہوں کہ سینیٹ کے اندر اسٹیٹ بینک بل منظور نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے