فرحت اللہ بابر

آئندہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات مکمل ہونی چاہئیں۔ پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات مکمل ہونی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا ہائبرڈ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کو آئین کے اندر کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔

فرحت اللہ بابر کا مزید کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، ہم ریاستی اداروں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ آئینی کردار ادا کریں گے اور سیاست میں مداخلت نہیں ہوگی۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی، غیر مسلح ہوئے بغیرکسی سے بات نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ سی ای سی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات مکمل ہونی چاہئیں، اجلاس میں اداروں کے خلاف سابق وزیراعظم کے پروپیگنڈے کی مذمت کی گئی اور لاپتا افراد کے معاملے پر بھی اظہار تشویش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے