اعظم نذیر

90 دن کے بعد ہونے والے الیکشن کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں۔ وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 90 دن کے بعد ہونے والے الیکشن کے لیے قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ 90 دن بعد صوبائی اسمبلیوں کے انتحابات ہوئے تو ان کی آئینی حیثیت کیا ہوگی؟ اس پر وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آئینی کام کے مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے کی مستند وجوہات ہونی چاہئیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ 90 دن کے بعد ہونے والے الیکشن کے لیے قانون سازی کی ضرورت نہیں لیکن متعلقہ اداروں کو الیکشن وقت پر نہ ہونے کی ٹھوس وجہ دینا ہوگی۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کوئی بھی آئینی کام اس وجہ سے غیرآئینی نہیں ہوتا کہ مقررہ مدت میں نہیں ہوا، آئین کے ساتھ ایسے مذاق نہیں ہونے چاہئیں، آئین میں شق ہے کہ آئینی کام مقررہ مدت میں نہ ہونے کی ٹھوس وجوہات ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

آزادکشمیر

آزاد کشمیر؛ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفرآباد (پاک صحافت) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے