رانا ثناءاللہ

9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنے اعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔ جواد ایس خواجہ کا سویلینز کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض مذموم اقدام ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے