شرجیل میمن

9 مئی کو بانیٔ پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بانیٔ پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اپنے اقتدار کے لیے کوئی لیڈر عوام کو بے وقوف بنائے تو اس کی بات نہیں سننی چاہیے، 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کراچی میں بسوں اور ایمبولینسوں کو آگ لگائی گئی، جناح ہاؤس کو نقصان پہنچایا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جن معصوم بچوں کو بانیٔ پی ٹی آئی نے استعمال کیا وہ جیلوں میں ہیں، یہ سبق ہے کہ کوئی بھی لیڈر تشدد کی ترغیب دے اسے نہیں سننا چاہیے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم وفاق میں نہیں ہیں، حکومت کو کام کرنے سے روک نہیں رہے، جو بھی کام ملک کے فائدے میں ہو گا اس میں پی پی ساتھ کھڑی ہو گی، پاکستان اب صحیح راہ پر جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ای سی نے جو فیصلے کیے تھے ہم انہی فیصلوں پر چل رہے ہیں، ہم ملکی فائدے کے کام میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔ علاوہ ازیں کراچی میں ملیر ہالٹ پر ریڈ لائن منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نگراں حکومت آنکھیں بند کر کے سو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے