کامران ٹیسوری

9 مئی واقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے پاکستان میں کچھ نہیں بچا۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے پاکستان میں کچھ نہیں بچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے پاکستان میں کچھ نہیں بچا۔جو تھوڑے بہت لوگ سابق وزیراعظم کے ساتھ ہیں، وہ اپنے لیڈر کے بجائے ملک کا ساتھ دیں۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ جو لاڈلے ہوتے ہیں، وہ اقتدار میں آکر بدقسمتی سے اسی طرح کی چیزیں کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے ٹیم لیڈر کے طور پر بہترین روابط رکھے، بانی متحدہ کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں۔ میرے اور جنرل فیض کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا وہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سب کی بات سنتے ہیں لیکن عمران خان کسی کی نہیں سنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

وزیر قانون سے امریکی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی سفیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے