دنیا کا پہلا ٹی وی جسے چلانے کے لیے بجلی اور ریموٹ کنٹرول  کی ضرورت نہیں

کراچی (پاک صحافت) دنیا کا پہلا ایسا ٹیلی ویژن متعارف کرایا گیا ہے جسے چلانے کے لیے بجلی اور ریموٹ کنٹرول کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جی ہاں یہ ٹی وی بجلی کے بغیر اور ہاتھوں کے اشاروں سے کام کرے گا۔ اس ٹی وی کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر متعارف کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دنیا کا پہلا ایسا ٹی وی ہے جس میں کوئی تار نہیں یعنی وائرلیس ہے اور اسے چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں۔ امریکا کے ایک اسٹارٹ اپ ڈس پلیس نے یہ ٹی وی تیار کیا ہے جس میں کوئی تار موجود نہیں بلکہ بیٹری سے پاور فراہم کی جاتی ہے۔ اس ٹی وی میں 4 بیٹریاں موجود ہیں اور کمپنی کے مطابق سنگل چارج پر یہ ٹی وی ایک ماہ (اگر روزانہ 6 گھنٹے چلایا جائے) تک چل سکتا ہے جس کے بعد دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ وائرلیس ہونے کے ساتھ ساتھ اس ڈیوائس کو چلانے کے لیے ریموٹ کنٹرول کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ہاتھوں کے اشاروں سے اسے چلایا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹی وی کے اوپری حصے میں ایک کیمرا دیا گیا ہے۔ اس ٹی وی کا ایک علیحدہ بیس یونٹ باکس بھی ہے جسے بجلی کے ساکٹ سے پلگ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہی وائی فائی کے ذریعے مواد چلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے