مراد علی شاہ

8 فروری کو عوام بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔ مراد علی شاہ

سکھر (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو لاڈلہ بنانے کوشش کی گئی، 1988ء میں بھی لاڈلے بنانے والو کو دن میں تارے دکھائے۔ 2013ء اور 2018ء کے انتخابات میں بھی لاڈلے لائے گئے تھے، لاڈلہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کریں گے، لاڈلے کے لیے انتخابات میں تاخیر کی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں یوم تاسیس پر تاریخی جلسہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 فروری کو سارے لاڈلے ملک سے واپس چلے جائیں گے، لاڈلہ نے 9 فروری کی واپسی کی ٹکٹ کرائی ہوئی ہے۔ عوام کا اگر کوئی لاڈلہ ہے وہ بلاول بھٹو زرداری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر احتجاج

آزادکشمیر میں پرتشدد مظاہرے؛ زرداری کا ہنگامی اجلاس بلانے کا حکم

(پاک صحافت) پاکستانی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے “کشمیر” میں لوگوں کے مظاہروں کی شدت، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے