سعید غنی

15 جنوری کو ہر صورت بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہر صورت بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہوں گے، ہمیں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور مہم کا آغاز ایک بار پھر زور و شور سے شروع کردینا چاہیے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ جن جن ڈسٹرکٹ میں پارٹی کے مقابلے میں کوئی بھی پارٹی کا کارکن یا ذمہ دار پارٹی امیدوار کے خلاف الیکشن یا کسی اور کی مہم چلا رہا ہوگا اس کے خلاف سخت پارٹی کی جانب سے تادیبی کارروائی آئندہ 48 گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ اور پیپلزپارٹی 15 جنوری کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ادویات

غیرقانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل ٹاسک فورس نے غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے