گلگت (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جی بی ٹورازم کا حب ہے اس میں جتنی کوشش کر سکتے ہیں کریں گے۔ جی بی میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لی ہے اور سوچ لیا ہے آگے جانے کیلئے کیا کیا جائے، گلگت کے لیے 20 میگاواٹ بجلی کے ایک منصوبے کی استعداد بڑھا کر40 میگا واٹ کی جائے گی۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے 7 ارب روپے درکار تھے جس کو ای سی سی سے یقینی بنایا، 18 بلین روپے تنخواہوں اور دیگر چیزوں کیلئے ضرورت ہے جس کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے جی بی کو ریکارڈ اربوں روپے کے منصوبے دیے تھے۔
Short Link
Copied