کرغزستان

کرغزستان سے طلبہ کی واپسی کا آپریشن ختم، 4 ہزار 500 طلبہ کی واپسی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کرغزستان میں فسادات کے دوران پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد اسٹوڈنس خصوصی اور روٹین کی پروازوں سے وطن واپس پہنچے، تاہم اس حوالے سے ذرائع کا دعوی ہے کہ کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ پاکستان سے 12 چارٹر طیاروں اور 14 دیگر پروازوں میں پاکستانی طلبہ کو وطن لایا گیا، کرغزستان سے 4 ہزار 500 طلبہ واپس پہنچ چکے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی طلبہ کو وطن لانے کے اخراجات حکومت پاکستان نے برداشت کیے۔

بھارتی طلبہ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے 19 ہزار سے زائد طلبہ کرغزستان میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے