کامران ٹیسوری سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایران سے تعلقات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سیفر رضا امیری نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی و دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے