محمود مولوی

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کیجانب سے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق مشیر بحری امور اور کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پارٹی بدل سکتے ہیں مگر فوج نہیں بدل سکتے۔ پاک فوج کے خلاف جانے کا جواز نہیں بنتا، انفرادی شخص سے جھگڑا ہوسکتا ہے۔ فوج کے خلاف نہ پہلے کبھی گیا، نہ ہی جاؤں گا۔

محمود مولوی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا باپ وہ نہیں کرسکا جو ان لوگوں نے کردیا۔ پاک فوج پر ایک ٹکٹ تو کیا 100 ٹکٹیں قربان، آج کہتے ہیں فوج خراب ہے تو کیا افغانستان یا کسی اور ملک سے فوج لے آئیں۔ پارٹی کے کچھ لوگوں نے کہا کہ عمران خان کو پکڑا تو جی ایچ کیو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل ٹکٹ کیلئے سارے پارٹی لیڈرز سے خوفزدہ ہیں، سب کو کہتا ہوں خوف کے بت توڑ دیں۔ استعفی دے کر کسی پارٹی میں نہیں جا رہا، تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفی دے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے