اعظم نذیر تارڑ

آرمی چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں، آرمی چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ صدر آئینی کردار کے منافی مقاصد کے حصول کے لیے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں، اس معاملے پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی مشاورت کے بعد ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے