پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے، عرفان صدیقی

عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکینِ کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ‏امریکی انتخابات کے لیے امیدوار ووٹرز کی حمایت اور چندے کے لیے بھاگ دوڑ میں لگے ہیں۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت سے ہدایات ملنے پر پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکینِ کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے اعتراف کیا ہے کہ بلاشبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے