وزیراعظم شہبازشریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کیلئے خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے بھی خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کیلئے روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کیلئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے