احسن اقبال

وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کی پوری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کیساتھ ہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی پوری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے عالمی برادری کو ملک میں آنے والے کئی دہائیوں کے بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی اور نقصان سے آگاہ کر دیا۔ اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنت اتھارٹی نے اسلام آباد میں اہم ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی ہے، جلد ہی بھاری امداد کے اعلانات متوقع ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کی تلافی، امداد اور تعمیر نو کے لیے بھاری رقم کی ضرورت ہوگی۔ دوست ممالک سے امداد کی درخواست کریں گے جبکہ اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ جن ممالک کو قرض واپس کرنا ہے ان سے قرض کو ری شیڈول کے لیے بات چیت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ری شیڈول ہونے کی صورت میں قرض واپس کرنے والی اقساط کی رقم کو سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے