شہباز شریف عاصم منیر

وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران ملکی سیکیورٹی صورتحال، موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی سلامت کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کو ہونے والی گرفتاری پر پرتشدد مظاہروں کے بعد عسکری تنصیبات پر حملوں کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے