احسن اقبال

نوازشریف چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کو مضبوط کریں گے۔ احسن اقبال

جدہ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سکریٹری جنرل احسن اقبال نے سعودی عرب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی حکومت اور سعودی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب لازوال اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستانی مملکت سعودی عرب کی معشیت میں بطور انویسٹر شریک ہو کر بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس سے دونوں برادر ملکوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، انہوں نے ورکرز سے کہا کہ وہ دلجمعی اور محنت سے کام کر کے اپنے وطن کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے