نوازشریف

نوازشریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں نواز شریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دورے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف چاروں صوبوں کے دورے کریں گے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کی نگرانی بھی خود کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف 10 نومبر سے ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے۔ نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر اللہ نے پھر سے اقتدار دیا تو انصاف کے اداروں کو مضبوط کریں گے۔ دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی کو مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

رائیونڈ میں منعقدہ اجلاس میں عرفان صدیقی کو پارٹی منشور مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ نواز شریف نے ہدایت کی کہ یہ منشور عوامی مسائل اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے اور منشور میں انصاف کے نظام میں اہم اور بنیادی اصلاحات تجویز کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات تجویز کی جائیں تاکہ عام آدمی کو سستا، فوری اور بے لاگ انصاف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے