شیری رحمان

عمران خان کے مبینہ قتل کی منصوبہ بندی کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مبینہ قتل کی منصوبہ بندی کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ سنجیدہ الزام ہے جس کے ثبوت پیش کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، عدالت عمران خان سے ثبوت طلب کرے۔ اس سے پہلے بھی عمران خان سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگا کر سیاسی بیانیہ بناتے رہے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں عمران خان نے دھاندلی، کرپشن کے الزامات لگا کر جھوٹا سیاسی بیانیہ بنایا تھا، اس بار انتخابات میں ان کو نئے بیانیے کی ضرورت ہے۔ عمران کی “مجھے قتل کرنے کی سازش” بھی “بیرونی سازش” کی طرح من گھڑت بیانیے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏اگر الزامات میں صداقت ہوتی تو قتل کی سازش کرنے والوں کے نام عدالت کے سامنے رکھتے۔ یہ انتخابات سے پہلے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے بیانیہ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں بھی مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے