گیس

صوبہ سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

کراچی (پاک صحافت) عوام کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والے نئے ذخیرے میں سے  یو میہ 1400 بیرل تیل نکلنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈوالہیار میں تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 1400 بیرل تیل کیساتھ یومیہ 50 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخیرے کی دریافت کے حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیل وگیس کے ذخیرے کی دریافت کے لئے زیرزمین 2573 میٹر کھدائی کی گئی جو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے