بلدیاتی الیکشن

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

کراچی (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے، سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ کل ہوگی، سندھ فیز ون اور ٹو کے ری پول میں 27 یونین کونسل میں پولنگ کل ہوگی، 15 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، 26 ریٹرننگ آفیسرز، 52 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے 15 اضلاع میں 81 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں 3 روز کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم اور شکایات سیل کردیا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم میں افسران الیکشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے