سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ بے مثال تعلقات ہیں، سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی وفد کے ہمراہ وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال اور پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر سعودی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید الفطر کے فوری بعد سعودی وفد کا دورۂ پاکستان خوش آئند ہے، یہ دورہ پاک سعودیہ اسٹریٹجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کاخواہاں ہے، پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برادر ممالک سے شراکت داری کو باہمی طور پر مفید بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے آگاہ کیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے