لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ چیئرمین تحریک انصاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے 9 مئی کے واقعات کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا، 9 مئی کے واقعات ملک سے بغاوت کرنے کے مترادف ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی عدالتیں پہلی مرتبہ نہیں بنیں وہ قانون کا حصہ ہیں، موجودہ نگران حکومت غیرجانبدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سزا اور جزا کی ذمہ داری عدالتوں کا کام ہے، عید اور عید کے بعد سیاسی قربانی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔
Short Link
Copied