مولانا فضل الرحمن

زلمے خلیل زاد کے بیان سے ثابت ہوگیا عمران خان غیرملکی ایجنڈا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے بیان سے ثابت ہوگیا عمران خان غیرملکی ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کون سی قوتیں ہیں جو عمران خان کی حمایت کر رہی ہیں؟ اس کا عشر عشیر بھی کوئی مذہبی جماعت کرتی تو دہشتگرد قرار دیا جاتا، عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے کا ایجنڈا رکھتا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، سی آئی اے کا نمائندہ زلمے خلیل زاد عمران کے حق میں بیان دے رہا ہے، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، کھلنڈروں کا مجموعہ ہے۔ عمران خان نے خود اسمبلیاں توڑیں اس غلطی کی قیمت پاکستان کیوں ادا کرے؟ ہمیں سوچنا چاہیے کہ ملک اوّل ہے یا عمران خان کی خواہش اوّل ہے، وزرائے اعلی نے نہیں یہ دونوں اسمبلیاں عمران خان کی خواہش اور حکم پر توڑی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے کہ عمران خان کا یہ فیصلہ عقلمندانہ اور معروضی حالات سے مطابقت رکھتا تھا، عمران خان کی غلطیوں کی سزا پاکستان کو نہیں دی جاسکتی، ہمیں حالات کو دیکھنا ہے اور حالات کے مطابق چلنا ہے، ہم نے اس طرح کے فتنوں سے پاکستان کو محفوظ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے