دیہی خواتین کیلئے چیف منسٹر آئی ٹی ٹریننگ، ڈیجیٹل سکلز پروگرام کا آغاز

خاتون

لاہور (پاک صحافت) صوبہ پنجاب کی 27 ہزار دیہی خواتین کیلئے چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکلز کا جامع پروگرام شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو سکالر شپس بھی دیئے جائیں گے، ٹریننگ کی تکمیل پر ہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو چھ ماہ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی، دیہی خواتین کو مکمل آئی ٹی، ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی، پروگرام میں دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافکس ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری، آفس آٹومیشن اور سائبر سکیورٹی سکلز سکھائے جائیں گے، آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا۔ آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ کی تکمیل پر دیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ بھی کر سکیں گی، دیہی خواتین ڈیجیٹل ٹریننگ کی تکمیل پر ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی۔

دیہی خواتین گاؤں کے گھر کو مائیکرو انٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی، دیہات کی خواتین پی ایس ڈی ایف کی ویب سائٹ (psdf.org.pk//:https) پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے