مولانا فضل الرحمان

خیبرپختونخوا کے عوام نے پیغام دیدیا یہ جعلی حکومت تھی اور ہے، فضل الرحمان

کوئٹہ (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سبراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا نے اشارہ دے دیا طلوع سحرہوگا، کے پی کی عوام نے پیغام دیدیا یہ جعلی حکومت تھی اور ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی  کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی،  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  پہلے بھی خیبرپختون خوا کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی اب بھی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جے یوآئی کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے جب کہ پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے