پی پی چیئرمین

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو تین دن کی مہلت دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو تین دن کی مہلت دے دی۔ بلاو ل بھتٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس 3دن ہیں خود مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمت ہے تو اسمبلی توڑو،ہمارا آمنا سامنا ہوگا، یہ بزدل ہیں،وزیراعظم کبھی نہیں مانیں گے، ہمت ہے اور عوام پر بھروسہ ہے تو عمران خان اسمبلی توڑے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لیڈر پھانسی پر چڑھ جاتے ہیں لیکن یوٹرن نہیں لیتے۔ تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے، تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن لیکر کہتےہیں یہ لیڈرکی نشانی ہے، منافقوں،جھوٹوں کی نشانی یوٹرن لینا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا  کہ ہمارا مارچ بے روزگاری، مہنگائی اورغربت کیخلاف ہے، پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا، حکومت نے زراعت کے شعبے کیلئے کچھ نہیں کیا، آج کسانوں کا استحصال ہورہا ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا ، وزیراعظم کی ناکامی کی وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے