سکھر (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اگر بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو ملک کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو آج ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بے نظیر بھٹو نے کراچی تا خیبر اور لاہور تا کوئٹہ قوم کو یکجا کیا، انہوں نے کبھی تقسیم کی سیاست نہیں کی اور ہمیشہ ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں۔
رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر ملک میں دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے، بے نظیر بھٹو کی پالیسی کی آج ملک و قوم کو ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مودی کے خلاف بیان کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی، مودی نے بھارت میں مسلم اقلیت کے قتل عام کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔
Short Link
Copied