اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی، مسلح جتھے میں 20 ہزار کے قریب لوگ تھے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ جو لوگ حملے میں ملوث تھے انکے خلاف وزیراعظم نے ٹاسک فورس کے قیام کا کہا ہے۔ جب پی ٹی آئی والے صوابی سے چلے پوری دنیا نے دیکھا مسلح تھے۔ بانی پی ٹی آئی ڈی چوک میں بند تھے جو وہاں آکر چھڑوانا تھا۔
رانا ثناءاللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈی چوک میں رات 10 بجے تک ان لوگوں نے فائرنگ کی، جواب میں ربڑ کی بلٹ فائر کی گئی۔ اسلام آباد پر مسلح جتھوں کے ذریعہ چڑھائی گئی، مسلح افراد کس مقصد کیلئے آئے تھے، جہاں روکا گیا وہاں انہوں نے فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ دارالحکومت پر مسلح ہو کر حملہ کرنا کیا جرم نہیں؟، صوابی سے کراؤڈ چلا ہے تو دنیا نے دیکھا کہ یہ لوگ مسلح تھے۔ جنازے کی تلقین کر کے آنا کس مقصد کیلئے تھا؟ کیا ان کا لیڈر ڈی چوک پر بند تھا جو انہوں نے چھڑوانا تھا۔