اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے

اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منصب سنبھالنے کے یہ اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان ہوگا،وہ 19 اپریل کو ایک روزہ دورے پر کابل پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جبکہ دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، بارڈر کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔
وزرات خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دورے میں مہاجرین کی واپسی، تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے