یوم دفاع

یوم دفاع و شہدائے پاکستان کل منایا جائیگا، جی ایچ کیو میں تقریب ہوگی

راولپنڈی (پاک صحافت) ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان کل قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان، قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے اس دن پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔ یوم دفاع کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس سے آرمی چیف خطاب کریں گے۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں شہداء کے اہل خانہ اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

یوم دفاع کے حوالے سے نیول، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیول، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش مرکز نگاہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں، انکی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے