محسن نقوی

یاسمین راشد جناح ہاؤس میں ہوئی دہشتگردی کا مرکزی کردار ہے۔ محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد جناح ہاؤس میں ہوئی دہشتگردی کا مرکزی کردار ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد لاہور کے جناح ہاؤس میں ہوئی دہشتگردی کا مرکزی کردار ہیں، کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات پر جس طرح ہر پاکستانی کو تشویش ہے اسی طرح عدلیہ کو بھی ہوگی، امید ہے کیسز عدالتوں میں جائیں گے تو انصاف پر مبنی فیصلے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے سیاسی کارکن نہیں دہشت گرد ہیں، میانوالی بیس پر حملہ آور وہاں موجود طیاروں کو جلانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے