قمر زمان کائرہ

ہمیں لیول پلینگ فیلڈ دستیاب نہیں۔ قمر زمان کائرہ

منڈی بہاؤالدین (پاک صحافت) پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں لیول پلینگ فیلڈ دستیاب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو لندن سے روانگی کے وقت ہی فیور ملنا شروع ہوگئی تھی، صرف ایک پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی گئی ہے۔ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہونا چاہیے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اس حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات واضح ہیں۔ہمیں لیول پلینگ فیلڈ دستیاب نہیں، سب کو موقع ملنا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹ منٹ کون کراتا ہے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے، موجودہ الیکشن کو فری اینڈ فئیر نہیں کہا جائے گا۔ طاقت کے زور پر کسی جماعت کو الیکشن سے باہر نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے