شازیہ مری

ہمارے نزدیک مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں۔ شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے نزدیک مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ہم صرف شہباز شریف کے موقف کو ن لیگ کی پالیسی سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو ہم نے بنایا ہے لہذا ہمیں ڈکٹیشن دینے کی کوشش نہ کی جائے۔ شہباز شریف کے علاوہ کسی کے بیانات کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت و حیثیت نہیں ہے۔

رہنما پی پی پی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ جاننا چاہتے ہیں کس کی خواہش پر استعفوں پر اصرار کیا جاتا رہا ہے جبکہ ہم نے دوسری بار ن لیگ کو سیاسی خودکشی سے روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم منتظر ہے کہ مریم نواز کتنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کراتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے