شہباز شریف

ہر گزرتے دن کیساتھ حکومتی نااہلی واضح تر ہورہی ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی واضح تر ہوتی جارہی ہے۔ اب نااہلی کی تمام حدیں پار ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر نیا دن حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے، پی ٹی آئی حکومت قومی معاملات کے انتظامی امور میں بھی نااہل ثابت ہوئی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ملکی بدترین معیشت، ناقص حکمرانی، روپے کی قدر میں کمی اور عدم استحکام حکومت کی نااہلی کی واضح مثالیں ہیں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ قومی اداروں کی صورت حال بھی ابتری کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے