سرفراز بگٹی

گورننس کا نظام شدید بدانتظامی کا شکار، درست کرنے میں وقت لگے گا۔ وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گورننس کا نظام شدید بدانتظامی کا شکار، درست کرنے میں وقت لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے پوری نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، گورننس کا نظام شدید بدانتظامی کا شکار ہے، درست کرنے میں وقت لگے گا، 100 فیصد درست کرنے کا دعوی نہیں کرتا، درست سمت کا تعین ضرورکریں گے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں مختص وسائل سے ہرفردکا علاج مہنگے ہسپتالوں سے ہوسکتا ہے، تعلیم کا بجٹ ہر بچے پرخرچ کریں تو ہربچہ مہنگے نجی اسکول میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔ سوچنا ہوگا کہ مختص وسائل کا استعمال کیسے ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل مختص وسائل کے غلط استعمال کے باعث ہیں، بدعنوانی روک کر عوام کے وسائل عوام پر خرچ کرنا ہوں گے۔ سرکاری امور میں جوابدہی کا عمل کمزور پڑ چکا ہے، جزا و سزا کے بغیر گورننس میں بہتری نہیں آسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے