حمزہ شہباز

کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا وعدہ کیا گیا تھا؟ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا عوام کے ساتھ جھوٹا وعدہ کیا گیا تھا؟ کہاں ہے وہ ریاست مدینہ جس کے جھوٹے نعرے لگائے گئے تھے؟

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 5 اعشاریہ 8 فیصد گروتھ ریٹ چھوڑ کرگئے تھے، مختلف منصوبوں میں 13 سو ارب روپے خرچ کیے، ہم نے جھوٹے دعوے نہیں کیے کام کرکے دکھایا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے باوجود ہم نے ایوانوں میں حلف اٹھایا کہ شاید عمران نیازی کچھ کرکے دکھائے، آپ سے میثاق جمہوریت کی بات کی۔ اب تمہارے جھوٹ ختم ہوگئے قوم اس سے پوچھے گی، نواز شریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگوں کو جیلوں میں ڈالا، شہزاد اکبر اس کے نورتنوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوئیڈن، ڈنمارک، سعودیہ اور ناروے سمیت 14 ملکوں سے ہونے والی فنڈنگ کو چھپایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے