خواجہ سعد رفیق

کھوکھر برادری کے خلاف تجاوزات آپریشن، خواجہ سعد رفیق کا شدید ردعمل

لاہور (پاک صحافت) کھوکھر برادری کے خلف تجاوزات آپریشن کے خلاف  مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ریاستی غنڈہ گردی اور دادا گیری کی جارہی ہے،  حکمرانوں کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ سعید رفیق نے کہا ہے کہ  حکومت کی جانب سے جھوٹ بولا جارہا ہے کہ یہ پراپرٹی کھوکھر برادران کی نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک طرف قومی اسمبلی میں تعاون کی بھیک مانگتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے گھر گِراتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں  کھوکھر پیلس کےارد گرد انسداد تجاوزات آپریشن کے ردعمل میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم چند ہزار لوگوں کو اکٹھا کرکے تماشا لگا سکتے تھے، لیکن مزاحمت نہیں کی۔خیال رہے کہ جوہر ٹاؤن لاہور میں انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کےارد گرد متعدد تعمیرات گِرا کر 38کنال زمین واگزار کرالی گئی۔ گرائی جانے والی تعمیرات میں ایک مارکیٹ، کھوکھر برادران کے بھانجے طاہر جاوید اور اکمل کھوکھر کے گھر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ یہ غیر قانونی تعمیرات تھیں جب کہ کھوکھر برادران کا کہنا ہے کہ حکم امتناع کے باوجود وزیراعظم کو خوش کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا، پی ڈی ایم جلسوں میں متحرک کردار ادا کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے وقت کھوکھر پیلس کی جانب جانے والے راستےکنٹینرز لگا کر بند کیے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی، آپریشن مکمل ہونے پر تمام مشینری واپس چلی گئی۔ کھوکھر فیملی کا مؤقف ہے کہ حکم امتناع کے باوجود وزیراعظم کو خوش کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے