چوہدری شجاعت حسین

کچھ بھی ہوجائے لیکن پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے لیکن پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دعوی سے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی اور فی الحال ملک میں الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔ صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ اشیاء ضروریہ کے مہنگا ہونے پر ایکشن لیں، آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی بہت زیادہ پریشان ہے۔

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ تمام لیڈر اکٹھے ہو کر ملکی مسائل خصوصاً مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کو اولیت دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر اپنے اپنے سلوگن کی تشہیر کی بجائے عوام کو درپیش اجتماعی مسائل حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے