مصدق ملک

کسی بھی غریب شخص پر اضافی بوجھ نہیں پڑنے دینا، مدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت)  وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ غریب کو اضافے سے اثرات سے بچانے کا طریقہ کار بنایا جائے، کسی بھی غریب شخص پر اضافی بوجھ نہیں پڑنے دینا۔  مصدق ملک نے بتایا کہ عمران خان نے پیٹرول کی قیمتیں دس روپے کم کرنے کا اعلان کیا، پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا کوئی تحریری حکم نامہ یا منظوری موجود نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق صدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ میں سبسڈی کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی، براہ راست سبسڈی کی ویلیو 120 ارب روے کے قریب ہے، جون تک 360 ارب روپے کی براہ راست سبسڈی بنتی ہے، سبسڈی دینے کے فیصلے پر کوئی دستاویز موجود نہیں ہے۔ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی، وزیر اعظم نے کہا کہ غریب پر پیٹرول کی قیمت کا اثر نہیں پڑنے دیں گے۔

واضح رہے کہ  پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ملکوں کے مابین معاہدوں کی شکل ہوتی ہے ایم او یو معاہدے سے پہلے سائن کیا جاتا ہے، عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ کاغذ کہا ہے؟ یہ وہ صفحہ ہے جو غداری ثابت کرتا ہے مگر بتاؤں گا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے امریکہ پھر روس، ملک کو دین محمد کی بھیٹک بنا دیا ہے، روس کے ساتھ حکومت سے حکومت کا سستے تیل کا معاہدہ کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے