چینی کمپنی ہر سال 2 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت دے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی ہر سال 2 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ سامنے آگیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے حالیہ دورہ چین کے بارے میں اعتماد میں لیا اور بتایا کہ دورہ چین میں سی پیک کے دوسرے مرحلے پر مثبت گفتگو ہوئی ہے۔ دورے کے دوران پاکستانی اور چینی کاروباری و سرمایہ کاروں کے درمیان ہزار سے زائد ملاقاتیں ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاک چین تعاون کومزید وسعت دینے کےلیے جلد چینی حکام کا وفد پاکستان آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار نوجوانوں کو زرعی شعبے میں پیشہ وارانہ تربیت کے لیے چین بھیجیں گے، چین کی معروف کمپنی ہر سال 2 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو چینی صدر اور وزیراعظم سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کابینہ کو پاک چین باہمی تعلقات، اقتصادی اور اسٹریٹیجک شراکت داری پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ اجلاس میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2024 کی اصولی منظوری دے دی اور ساتھ ہی وزارتِ قانون و انصاف کو ضروری نظر ثانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے