رانا ثناءاللہ

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلے گا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلے گا۔ سویلینز کے مقدمات فوجی عدالتوں میں نہیں چلنے چاہئیں مگر فوجی تنصیبات میں داخل ہونے والوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہوگا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کا ٹرائل ملٹری ایکٹ 1952 کے تحت ہی ہوگا۔ سانحہ 9 مئی میں ملوث حاضر سروس فوجی افسران کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ حاضر سروس، ریٹائرڈ افراد کے خلاف تحقیقات منطقی انجام تک پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے